گورنر پنجاب نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی گائوں ڈھرنال میں ادا کی

پیر 9 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی گائوں ڈھرنال تحصیل فتح جنگ میں ادا کی ۔

(جاری ہے)

نمازِعید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر کشمیر ی اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سردار سلیم حیدر خان مقامی افراد میں گھل مِل گئے اوران کوعیدکی مبارکباددی۔