گورنر پنجاب کو کھلی کچہری کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فون ،عید کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

پیر 9 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو ڈھرنال ضلع اٹک میں کھلی کچہری کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔گورنرپنجاب نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے سپیکر آن کر کے وزیراعظم کی بات بھی کروائی۔انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے گورنرپنجاب کی پنجاب میں جمہوری نظام کے فروغ اور بطور آئینی سربراہ کارکردگی کو سراہا۔قبل ازیں ، گورنرپنجاب نے صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کی کوششوں کو سراہا۔\378