Live Updates

پورے بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری،میاں منیر ہانس

منگل 10 جون 2025 13:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ معروف بزنس مین میاں منیر ہانس نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دورہ امریکہ اور لندن کے دوران پاکستان کا جرات مندانہ موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اپنے خصوصی بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ پورے بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا،بین الاقوامی فورم پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح الفاظ میں اقوام عالم کو باور کروایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم اپنے گھروں میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منا رہی تھی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا لعل اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ مسئلہ کشمیر،مسئلہ فلسطین اور پاکستان کا مقدمہ لڑ رہا تھا پاکستان کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جیسی قیادت کی اشد ضرورت ہے جو عالمی دنیا کے سامنے نہایت اعتماد اور دلیل کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ واضح کرے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور ہمسایہ ممالک سے بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کیلئے امید کی کرن ہیں بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے بہترین نگہبان ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات