
ق*وفاقی بجٹ مایوس کن، تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائی: جاوید قصوری
ً مجموعی قرضہ 0 76 کھر ب سے تجاوز کر گیا ،سود کی ادائیگی پر 8ہزارارب سے زائد خرچ ہونگے سودی نظام سے پاک کرنے تک معیشت مستحکم نہیں ہو گی، امیر جماعت اسلامی پنجاب کا وفاقی بجٹ پر ردعمل
منگل 10 جون 2025 19:50
(جاری ہے)
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ نیچے آچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ صرف حکمرانوں کے اللوں تللوں پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔
ملک میں 44.7فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ صحت اور تعلیم پر جی ڈی پی کا صرف ایک فیصد خرچ کرنے سے حکمرانوں کی ترجیحات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ملک کے اندر بڑی صنعتوں کی ست روی کے باعث مزدور طبقہ بدحال ہے ۔کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکتا ہو ۔ ان کا کہناتھا کہ بجٹ کی تشکیل میں حکومت نے تاجر برادری کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے تاکہ مرضی کے ٹیکس قوم پر مسلط کئے جاسکیں عوام دوست ظاہر کئے جانے والا بجٹ کسی صورت عوام دوست نہیں بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کی وجہ سے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا محال ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18کروڑ روپے جبکہ خریداری سے 109ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔تھوک کے کاروبار سے 11 ماہ میں 22 ارب 36کروڑ روپے ٹیکس حاصل ہوا۔ پرچون کے کاروبار سے 11 ماہ میں33ارب 30کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا جبکہ دوسری طرف صرف تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس دیا، جس مطلب ہے کہ حکومت کا سارا زور تنخواہ دار طبقہ پر چلتا ہے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں۔ جب تک معیشت کو سودی نظام سے پاک نہیں کیا جاتا ، اس وقت تک ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو گی ، عوام بدحال ہیں اور حکومتی پالیسیاں ڈنگ ٹپائو اقدامات تک محدود ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ
-
بہاولپور‘ 11 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جاکرنوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
آئین ہم سب کا ہے،اس پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، اے این پی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے دستخط نہیں کئے ، ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.