
گلیشیئرز سے لے کر ڈیلٹاز تک: وائسز فرام دی روف آف دی ورلڈ سیزن فور کا آغاز
بدھ 11 جون 2025 20:25
(جاری ہے)
تاجکستان کے پامیر پہاڑوں کے دل سے لے کر کرغزستان کے خطرناک گلیشیئرز، پاکستان کے پنجاب کے خشک نمک کے پہاڑوں سے لے کر نیپال کے زرخیز جنگلات اور دریاں تک، VRW کا سیزن فور ناظرین کو پاکستان، بھارت، نیپال، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے دلکش سفر پر لے جائے گا۔
VRW کا مقصد ان لوگوں کی آوازوں کو اجاگر کرنا ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہیں اور یہ دکھانا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کس طرح زندگیاں اور مناظر کو بدل رہی ہے اور لوگ کس طرح استقامت، ذہانت اور گہری ثقافتی حلوں کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔ یہ کہانیاں جگہ سے گہری جڑی ہوئی ہیں لیکن ایک عالمی تشویش کی بازگشت بھی رکھتی ہیں ماحولیاتی تباہی کے سامنے ہم کس طرح ردعمل دیتے ہیں یہ سیریز آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اسے پرنس صدرالدین آغا خان فنڈ فار دی انوائرنمنٹ، روس بیٹی، سٹکا فانڈیشن، جینابائی حسین علی شریف فیملی، گلشن قسام علی جیوا فیملی اور آغا خان فانڈیشن کی فراخدلانہ معاونت حاصل ہے۔سلیمان شہاب الدین ، صدر، آغا خان یونیورسٹی نے کہا کہ" ہم اپنے پرانے اور نئے معاونین کے بے حد شکر گزار ہیں اوران کی حمایت ان کہانیوں کو زندگی بخشنے میں اہم رہی ہے کہانیاں جو پالیسی سازوں، کاروباری رہنماں اور عوام کو موسمیاتی تبدیلی کو الٹنے، ماحولیاتی تباہی کو روکنے اور سیارے کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے بامعنی اقدامات کی ترغیب دینے کے لیے بنائی گئی ہیں۔"اینڈریو ٹکاش، وائسز فرام دی روف آف دی ورلڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ملٹی ایمی ایوارڈ یافتہ کہتے ہیں کہ"مقامی فلم سازوں کی مالی معاونت اور رہنمائی کے ذریعے جن میں کئی باصلاحیت خواتین بھی شامل ہیں ہم انہیں اپنے علاقے کے لوگوں اور جنگلی حیات پر پڑنے والے موسمیاتی بحران کی شدت سے آگاہی پھیلانے میں مدد دے رہے ہیں۔"VRW کی ڈاکیومینٹری اقساط کو بین الاقوامی اور مقامی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور اب تک 18 ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ ان میں جان بی. اوکس ایوارڈ فار ڈسٹنگوشڈ رپورٹنگ آن دی انوائرنمنٹ (2023)، یوگو BAFTA اسٹوڈنٹ فلم ایوارڈ ان ڈاکیومینٹری (2024)، ہنگری کے انٹرنیشنل نیچر اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن فلم فیسٹیول اور نیپال یورپی یونین فلم فیسٹیول میں انعامات شامل ہیں۔ 30 سے زائد اقساط کو 50 سے زیادہ بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں دکھایا جا چکا ہے اور انہیں الجزیرہ، ARTE، کرنٹ ٹی وی چیک ریپبلک، شارجہ ٹی وی، اور PBS شارلٹ پر نشر کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.