Live Updates

وفاق نے ملکی معیشت کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا،سیاسی مخالفین کو معاشی ترقی کا یہ سفر ہضم نہیں ہو رہا،جمال شاہ کاکڑ

بدھ 11 جون 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی معیشت کے حوالے سے بہترین بجٹ پیش کیاہے ،سیاسی مخالفین وفاقی حکومت کے مضبوط معاشی ترقی کے سفر کو ہضم نہیں کرپا رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں قائد میاں نوازشریف کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عوام کو ایک بہترین بجٹ دیاہے جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے ملازمین کے اضافی بوجھ کو بھی کم کیاہے ۔پاکستان کی معیشت کومضبوط بناتے ہوئے جو ترقی کا سفر جاری رکھاہے وہ سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاست سے بالاتر ہوکر ریاست اور عوام کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزراء احسن اقبال ودیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے تاہم ایک مستقل لائحہ عمل کے ذریعے ان مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے مشن کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے کام کررہی ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات