Live Updates

سماجی کارکن طاہروقار کا نوشہرہ میں کلثوم نواز میموریل ڈرگ فری ہسپتال ،ڈس ایبل سنٹر قائم کرنے کا اعلان

جمعرات 12 جون 2025 21:17

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء اور سماجی کارکن طاہروقار نے نوشہرہ میں کلثوم نواز میموریل ڈرگ فری ہسپتال اور ڈس ایبل سنٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ بہت ملاقات کرکے دونوں فلاحی مراکز کا افتتاح کے لیے وقت لیا جائے گا میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے 12اکتوبر کو مشرف سازش نہ کرتا تو کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا ان خیالات کا اظہار طاہر وقار نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ1998میں میاں محمد نواز شریف کو امریکہ نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا کہہ کر ان کو جھکانے کی کوشش کی اور پرکشش مرعات کی بھی افر کی لیکن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی خاطر تمام پر کشش مرعات کو ٹھراکر مکار ہند وستان کی غرور خاک میں ملاکر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا اس کے بعد واچپائی نے نواز شریف کو مسلہ کشمیر کی حل کی پیش کش کی لیکن مشرف نے 12اکتوبر 1999کا سانحہ نہ کرتا تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا انہوں نے کہا کہ منشیات نے پورے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ ہمارے ملک اور بلخصو ص نوشہرہ میں ڈسیبل افراد کی بھی تعداد زیادہ ہیں اس سلسلے میں جلد میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے کلثوم نواز میموریل ڈرگ فری ہسپتال کا قیام عمل میں لانے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں نشے کے عادی افراد کے ساتھ ساتھ معذور افراد کا علاج بھی کیا جائے گا اور اسی سنٹر کا افتتاح میاں محمد نواز شریف کریں گے آنے والا دور بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا کیوںکہ جس طرح موجودہ دور حکومت میں سی پیک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ایشاء کا ٹائیگر بنے گا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات