Live Updates

جمعیت علماء اسلام نے سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف مرحلہ وار عوامی مزاحمت کا آغاز کرکے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

جمعرات 12 جون 2025 22:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام نے سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف مرحلہ وار عوامی مزاحمت کا آغازکرتے ہوئے ڈاکو راج، اغوا اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے یہ فیصلہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ہوا اجلاس کے بعد جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناظم حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی ، ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر ، ضلعی پریس ترجمان مولانا امان اللہ سکھروی ، سیکریٹری جنرل سٹی سکھر قاری لیاقت علی مغل ، سوشل میڈیا قاری نصر اللہ سکھروی ، مولانا رفیق احمد بندھانی ، مفتی محمد اعظم مہر و دیگر علماء کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ، انہوں نے احتجاجی تحریک شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویڑن کے تمام اضلاع میں اس ہفتے پریس کانفرنسز ہوں گی،اضلاع کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی،15 جون کو حیدرآباد میںاسرائیل مردہ باد و دفاع وطن سندھ ملین مارچ ہوگا،مولانا فضل الرحمن 15 جون کے سندھ ملین مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے، لاڑکانہ کی ہر تحصیل میں امن کانفرنسز کا انعقاد ہوگا،30 جون کو سکھر میں قبائلی سرداران کا امن جرگہ بلایا جائے گاجبکہ 17 جولائی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف سندھ امن مارچ ہوگااور یہ امن مارچ جب تک جاری رہے گا جب تک امن و امان کے قیام عمل میں نہیں لایا جائیگا ، جمعیت علمائ اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ، یو آئی پاکستان کے ناظم حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں امن قائم کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،ہم نے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے احتجاج کیے مارچ کیے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ، لوگوں کو اغوا کر کے ان پر تشدد کیا جاتا ہے،پولیس کے لیے امن امان کے حوالے سے بجٹ دیا جاتا ہے وہ بجٹ کہاں جاتا ہے اس کا آج تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ، انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں میں سیکڑوں لوگ قتل کیے جاتے ہیں،اگر پولیس کے پر کاٹ کر میدان میں اتارا جائے گا تو سیاست دانوں کی سیاست ہی چمکے گی انہوں نے بتایا کہ آج جے یو آئی کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں امن امان پر پریس کانفرنس کی جا رہی ہے انشاء اللہ 15 جون کو حیدرآباد میں دفاع وطن اسرائیل مردہ باد مردہ اور سندھ امن مارچ نکالا جائیگا جس میں سندھ کی عوام بھرپور شرکت کریگی ، انہوں نے کہا کہ سکھر کے شہری محفوظ نہیں ہے آئے روز شہریوں کو دن دھاڑے لوٹا جا رہا ہے ان حالات کو من نظر رکھتے ہوئے جے یو آئی میدان جنگ میں نکلی ہے، پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ رہنمائوں و علماء کرام کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر آئے تھے تو راشد محمود سومرو نے کچے کے علاقے میں جوائنٹ آپریشن کرانے کو کہاتھا لیکن ابتک جوائنٹ آپریشن کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا ہے ، سندھ کے حکمرانوں نے کہا کچے میں امن امان ہے لیکن امن امان خراب ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو بااختیار بنایا جائے تو امن امان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے انہوں نے سندھ کی باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعیت علماء اسلام کی اس عوامی حقوق کی تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے جے یو آئی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ سندھ کی عوام کے حقوق حاصل کئے جاسکے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات