Live Updates

فاسٹ بولر علی رضا کو آنکھوں کی کوئی بیماری نہیں! پی سی بی نے رپورٹس "بے بنیاد" قرار دیدیں

علی رضا نے پی ایس ایل 10 میں 9 میچز میں 25.25 کی اوسط اور 9.18 کے اکانومی ریٹ سے 12 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 جون 2025 15:44

فاسٹ بولر علی رضا کو آنکھوں کی کوئی بیماری نہیں! پی سی بی نے رپورٹس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر علی رضا کی آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق رپورٹس کو "بے بنیاد" قرار دیدیا۔
پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ 17 سالہ نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کو آنکھوں کی کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

 
قبل ازیں میڈیا رپورٹس نے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے دوران فاسٹ بولر علی رضا کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا کیونکہ انہیں فلڈ لائٹس میں بال دیکھنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔ 
علی رضا نے حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی، جس میں انہوں نے 9 میچز میں 25.25 کی اوسط اور 9.18 کے اکانومی ریٹ سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ 
رپورٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ نسیم شاہ، عامر جمال اَن فٹ ہونے کے سبب دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا حصہ نہیں ہوں گے۔                                                                         
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات