Live Updates

اسرائیل کا ایران پر حملہ علاقائی و عالمی امن تباہ کرنے کی منظم سازش ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

پاکستان کیخلاف بھارتی حملے کے پیچھے بھی اسرائیلی منصوبہ ساز موجود تھے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار

جمعہ 13 جون 2025 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ علاقائی اور عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش ہے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے کے پیچھے بھی اسرائیلی منصوبہ ساز موجود تھے اسرائیل مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو بڑھا کر ہمارے خطے میں لے آیا ایران پر اسرائیلی حملے کا مقصد ایران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے بھی سنگین مسائل پیدا کرنا ہے اسرائیل پاکستان اور اسکے نواح میں طویل بد امنی چاہتا ہے اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس حملے سے قبل امریکہ ایران کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا لیکن ان مذاکرات کے تحت اپنی مرضی کے مطابق نتائج موصول نہ ہونے پر امریکہ نے اسرائیل سے ایران پر حملہ کروا دیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار محمد عبدالقادر نے کہا کہ امریکہ ایک جانب ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا تو دوسری جانب اسرائیل کو ایران پر حملے کی شہہ دے رہا تھا پہلے امریکہ نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان پر حملے کی راہ ہموار کی اور اب امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف منصوبہ تیار کر لیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو پہلے پاکستان اور اب ایران پر حملہ کرنے کی بہت جلدی تھی اسرائیل کے ایران پر حملے کے پہلے روز ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں فوری طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بلوچستان سے ملحقہ ہونے کی وجہ سے ایران کی بگڑتی ہوئی صورتحال پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے خطے میں سرمایہ کاری پر بہت ناحوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات