ّ اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کریں، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان

جمعہ 13 جون 2025 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ملی یکجہتی کونسل نیاسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

پاکستان ومسلم ممالک کے عوام ایران پراسرائیلی حملے کی شدیدمذمت کرنے کیساتھ سخت غم وغصے میں ہیں جس کااندازہ کسی کونہیں۔قبلہ اول کی آزادی پرغفلت کوتاہی ,اقتدارکی ہوس امریکی غلامی کی وجہ سے امریکی واسرائیل فلسطین ,شام ,عراق, ایران ایک ایک کرکے مسلم ممالک پرچڑائی کریگا۔

(جاری ہے)

حالانکہ مسلم ممالک کے پاس لاکھوں افواج جدیداسلحہ وگولہ باروداورایٹم بم تک موجودہیں اس کے باوجودامریکی ڈروخوف نے مسلم ممالک کوغیرمحفوظ بنادیاہے۔

بیان میں ایران کی اسرائیلی حملے کی پیشگی تیاری نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔اگرمسلم ممالک کے حکمرانوں وافواج کے سربراہان نے متحدہوکرفوری بروقت جواب نہ دیاتوپھراسرائیلی امریکی دہشت گردی کاراستہ روکھنامشکل ہوگا۔ایران کے بعدترکی وپاکستان کانمبربھی آسکتاہے۔غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پراگرمسلم حکمران ومسلم افواج کے سربراہان بروقت جواب دے دیتے توفلسطین آزادہوتااورغزہ کی تباہی کے بعداسرائیل ایران ودیگرمسلم ممالک پرحملہ آورنہ ہوتا۔

دہشت گرداسرائیل کاراستہ روکھنے کیلئے مسلم حکمرانوں کواقتدار,مفادات کے بجائے امت کے اتحادویکجتی اورحفاظت کیلئے عملی مظاہرہ کرناہوگاایران پرحملہ ایران نہیں امت مسلمہ پرحملہ تصورکیاجائے۔اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی امریکی آشیربادسے شروع کیاتھا۔امریکہ واسرائیل دنیاکے بڑے دہشت گردہیں ہرجگہ مسلمانوں پرحملے کیے جاتے ہیں اور اقتدارکے پجاری مسلم حکمران وسپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی نے امریکی واسرائیل کومست کردیاہے۔پاکستان کاحالیہ بنیان مرصوص آپریشن میں بھارت کوبروقت جواب قابل تعریف ہے مگراسرائیلی دہشت گردی پرپاکستان سمیت مسلم ممالک کی صرف مذمتی بیانات کافی نہیں اسلامی ممالک کو ہر وقت تیاروجواب دینا چاہیے۔