
اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
اسرائیل کے ایران پر حملہ کو وحشت و دہشت درندگی و جارحیت کی انتہاء ہے
ہفتہ 14 جون 2025 11:22
(جاری ہے)
اسرائیلی افواج کے ایران پر حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی قیادت اور عوام سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جارح کا احتساب کرے اور خطے کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اقوام متحدہ، اوآئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیلی حارحیت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دو چار کردیا ہے۔ ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنس دانوں کی شہادت کو اسرائیل کا ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالم اسلام پر حملہ آور ہے۔عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔غزہ کے مظلوموں کی مدد پر زبانی جمع خرچ کیا گیا اور عالم اسلام کی بے عملی نے اسرائیل کو وحشی اور خونخوار بنادیا ہے۔اگر اب بھی عالم اسلام اپنی مصلحتوں، بزدلی اور آنکھیں بند کئے رکھنے کے جرم میں مبتلا رہا تو یہ پورے عالم اسلام کیلئے بڑی تباہی ہوگی۔پاکستان کی تمام دینی جماعتیں ہمسایہ برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور بہادر عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔پاکستان کے عوام ایران پر حملہ کو اپنے ملک پر حملہ تصور کر رہے ہیں۔اسلامیانِ پاکستان کو یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسرائیلی جارحیت کے مقابلہ میں استقامت، بہادری اور صیہونیت کو عبرتناک سبق سکھاکر سُرخرو ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
-
سپریم کورٹ ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت (کل) تک ملتوی
-
عمران خان نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی
-
جہانگیرخان ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.