
خیبرپختونخوا؛ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کا بجٹ عوام دشمن قرار دے دیا
حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے حقیقی بجٹ کا پورا کالم ہی اڑا دیا ہے، اپوزیشن رکن
ہفتہ 14 جون 2025 14:28
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوئی تھی تو مجھے چوک میں لٹکایا، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، آئندہ چند روز میں کرپشن کے ثبوت اس ایوان میں لائیں گے۔
ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر مہذب انداز میں بحث کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 157 ارب کا سرپلس بجٹ پیش کیا ہے جو حیرانی کی بات ہے اور اس مرتبہ اس حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے حقیقی بجٹ کا پورا کالم ہی اڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی کارکردگی چھپائی ہے، مزمل اسلم سے سوال ہے کہ حقیقی اعدادوشمار کا یہ کالم کیوں اڑایا، صوبے میں امن و امان نہیں ہے۔احمد کریم کنڈی نے کہا کرپشن کی تبدیلی اور یہ بجٹ ہمیں نا منظور ہے، ریاست مدینہ کے نام پر جو نعرہ لگایا تھا، آج انہوں نے مسجدوں کے سولر منصوبے میں بھی کرپشن کی،کوہستان مالیاتی اسکینڈل دیکھ لیں یہ کتنی بڑی کرپشن کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اسٹرکچر میں 100 ارب سے زیادہ لگانے کی صلاحیت نہیں ہے، بجٹ میں کوئی یوتھ پالیسی نہیں رکھی گئی، یہ حکومت فاٹا ہاؤس کو سنبھال نہیں سکی اور امیر طبقے کے 44 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کی سہولت استعمال کی۔رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ میاں خیل نے کہا حکومت نے ضم اضلاع میں مقررہ پیسوں سے زیادہ فنڈز خرچ کیے ہیں کیونکہ ضم اضلاع میں بہت سارے گھوسٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں، ضم اضلاع میں کرپشن آسانی سے ہو رہی ہے، اس حکومت نے اس صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.