
ہمیں اب ویلفیئر کی طرف بڑھنا ہو گا۔، ڈاکٹر فاروق ستار
ہفتہ 14 جون 2025 16:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں جنگ سے ویلفیئر کی طرف بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں متوسط طبقے کو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ کو ٹیکس ریلیف قابل تعریف ہے، ہائوسنگ کے شعبہ میں ٹیکس ریلیف پر ہماری جماعت حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتہا پسندی، بھوک، افلاس، مہنگائی کے خلاف بھی جنگ جیتنی ہے۔دنیا میں وہی ملک آزاد ہیں جو معاشی طور پر آزاد و خود مختارہیں، ہمیں معاشی طور پر خودمختار ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوا 12 سو ارب روپے کا براہ راست ٹیکس ہدف بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے زمینداروں پر ٹیکس عائد کیاجائے، زرعی انکم ٹیکس جمع کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دیا جائے۔وڈیرہ شاہی کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ورنہ عام آدمی اور ریٹلیرز بھی ٹیکس نہیں دیں گے۔ تاجر اپنی صحیح آمدنی ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر کڑے وقت میں پاکستان ساتھ کھڑا ہو گا، ہم ایران پر صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،ہم ایران اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیلز ٹیکس اور ان ڈائریکٹ ٹیکس میں 1500 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام دوست اقدامات اٹھانے ہوں گے۔تیل وگیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،ڈبل ٹیکس ختم کئے جائیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.