اسرائیل کے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت سیخ پا

اسرائیل کے جاری نقشے میں بھارتی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا ہے، جس پر بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کی جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔ اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیا۔