
م*اسرائیلی جارحیت: جنگ طویل ھو کر پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہی: خواجہ سعد رفیق
اسرائیلی حملہ ایران کو اپنے دفاع کیلئے ایٹمی طاقت بننے کا جواز فراھم کر دیگا، سابق وفاقی وزیر
ہفتہ 14 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
ٹرمپ/ نیتن یاھو ڈاکٹرائن ایران کوعسکری طور پر نقصان پہنچا سکتی ھے مگر سیاسی طور پر بہت مضبوط بنا دیگی۔ انہوں نے کہاکہ امریکی شہ پر کیا جانیوالا اسرائیلی حملہ ایران کو اپنے دفاع کیلئے ایٹمی طاقت بننے کا جواز فراھم کر دیگا۔
کمزور ایرانی فضائیہ، اسرائیل سے زمینی فاصلہ، اردنی حکومت کی صیہونیت نوازی، اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی عطا کردہ جدید فوجی ٹیکنالوجی، امریکی کمیونی کیشنز، امریکی اوراسرائیلی جاسوسی اداروں کا اشتراک اسرائیلی برتری کاسبب ھے لیکن جلد یا بدیر ایران کی جوابی کارروائی اسرائیل کو ھلا کر رکھ دے گی۔ ان کاکہناتھاکہ ایران پر دشمن کے فضاء حملے اور ایران کی جوابی کاروائیاں جاری رھیں گے مگر ایران جیسے بڑے ملک پر گراؤنڈ اٹیک کرنا یا اسے مکمل شکست دینا ناممکن ھوگا۔ اگر امریکہ اس جنگ میں براہ راست کود پڑا تو جنگ کا اختتام کسی اور کے بطور سپر پاور ظہور پر منتج ھو گا، ایرانی نقطہٴ نظر سے جنگ کے باوقار خاتمے کیلئے ترکی، روس، چین، سعودی عرب یواے ای اور پاکستان کا کردار اھم ھو گا۔ انکا مزید کہنا تھاکہ ایرانی عوام دیکھ لیں کہ انکا پرانا حلیف بھارت مکمل طور پر خاموش ھے، وہ انکے کسی کام نہیں آئیگا جبکہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ھی دن ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا ھے ، آج کوئی طاقت پاکستان کی سرزمین کو ایران کیخلاف استعمال نہیں کر سکتی۔ ان شا اللّٰہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کا شیطانی اتحاد ناکام و نامراد ھو گا۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کے علاقائی بلڈ سینٹر کی ’پراسرار بندش‘ اور اس کے پیچھے چھپی کہانی!
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
-
’ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی
-
ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.