Live Updates

ٰایران کی حملے سے اسرائیل کو اپنی ناپاک جارحیت کا منہ توڑ جواب مل چکاہے، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی ودیگر نے کہا کہ عالم اسلام صہیونی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر منہ توڑ جواب دیا جائے ایران پر حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی جارحیت نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے انہوں نیکہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر او آئی سی اجلاس بلائے۔ عالم اسلام کے حکمران فلسطین میں اسرائیل کی بربریت روکنے کے لائحہ عمل طے کرے۔ اسرائیل کا وجود خطے پر ناسور ہے۔ صیہونی جارحیت نے درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے اسرائیل کی جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کی آنکھوں پر پٹی لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایران کی حملے سے اسرائیل کو اپنی ناپاک جارحیت کا منہ توڑ جواب مل چکا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کی جڑ کو اکھاڑ کر صفحہ ہستی سے مٹا دے اسرائیل کا واحد علاج جہاد ہے موجودہ حالات میں جمعیت نظریاتی ایران کی مزاحمت کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ عالم اسلام بیحسی اور بے بسی سے نکل کر یک صف اور یک صدا بن کر جواب دیا جائے انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے امت کی حوصلے پست نہیں ہوتے شہادتوں سے انقلاب کا راستہ نہیں روکا سکتا ہے شہادتوں سے ہمیشہ امت مسلمہ کو آزادی کی نوید ملی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی کیمسلمانوں کے سینے پر ایک رستا ہوا ناسور ہے اسرائیل عالمی جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں اسلام دشمن شیطانی قوتیں اسرائیل کی پشت پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت پر دو ٹوک موقف اپنائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات