Live Updates

حکومت پاکستان کی ایران جانے والے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری، محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) حکومت پاکستان نے ایران جانے والے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات