Live Updates

ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس ہماری ریڈ لائن ہے،ہر صورت لیکر رہیں گے، چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

پیر سے بلدیاتی اداروں میں احتجاج کیا جائے گا۔19 جون کو دما دم مست قلندر ہوگا، رسول بخش شاہانی، ذوالفقار شاہ

اتوار 15 جون 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی،صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ،قلندر بخش شاہانی اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا پیش کردہ بجٹ مایوس کن اور مزدور دشمن بجٹ ہے۔جس کی منظوری تک بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تنخواہ اور پنشن میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے ہی اپنے صوبائی ملازمین کو تین برس کے DRA الاونس سے محروم رکھا ہوا ہے اور اب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30 فیصد ڈسپیٹرٹی ریڈکشن الاونس سے محروم کردیا گیا ہے۔DRA الاونس ہماری ریڈ لائن ہیں۔جس کی عدم منظوری پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔احتجاجی تحریک کا آغاز صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں پیر 16 جون سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔جبکہ 19 جون کو سندھ اسمبلی کے سامنے دمادم مست قلندر ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات