Live Updates

ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الا قوامی قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے،علامہ شبیر حسن میثمی

اتوار 15 جون 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الا قوامی قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے یہ حملہ نہ صرف ایران کی خود مختاری پر حملہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کے امن ،اتحاد اور استحکام کے خلاف ایک خطر ناک اعلان جنگ ہے اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے خطہ میں امر یکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے غاصب اسرائیل اور امر یکہ کو انشاللہ شکت کا سامنا کر نا ہوگا اسرا ئیلی صیہونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کر دی ہے عالم اسلام کی قیادت کو خواب غفلت اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہو گا سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کر تا تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کر نی چائیے شبیر حسن میثمی نے صہیونی حملے میں اعلی سر کاری عہدیداروں اور سائنسدانوں سمیت سو یلین کی شہادتوں پر پاکستانی قوم کی جانب سے رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبروجمیل کی دعا کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات