Live Updates

ڑ*آل پاکستان بنیان المرصوص فٹ بال ٹورنامنٹ: سورانی ریڈ فٹ بال کلب کی فتح

اتوار 15 جون 2025 19:40

چ*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)بنوں سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان بنیان المرصوص فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں سورانی ریڈ فٹ بال کلب نے آزاد فٹ بال کلب پیزو لکمروت کو سخت مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔میچ کے مہمانانِ خصوصی میں RSO پشاور کاشف فرخان، سابقہ DSO خبیب اللہ خان، اور پاکستان واپڈا کے معروف ہاکی کھلاڑی حامد خان شامل تھے۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔اس موقع پر کاشف فرخان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کھیلوں اور کھلاڑیوں کی فلاح و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں بھی کھیلوں کے میدانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی کوششیں جاری ہیں اور فٹ بال گراؤنڈز کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں بنوں ڈویڑن کی 32 ٹیموں کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کی 8 صوبائی ٹیمیں، جبکہ بلوچستان، پنجاب، اور فاٹا کی نمائندہ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 جون 2025 کو کھیلا جائے گا۔یہ شاندار ٹورنامنٹ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، اور محکمہ کھیل بنوں کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور قومی سطح پر ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات