
ممتاز حسین راٹھور ایک مفکر، منصوبہ ساز اور عوامی درد رکھنے والے رہنما تھے،سردار جاوید ایوب
ممتاز حسین راٹھور کا ویژن واضح تھا، عوام کو بااختیار بناؤ، ریاست خود ترقی کرے گی،برسی پر بیان
پیر 16 جون 2025 14:30
(جاری ہے)
ان کا ویژن واضح تھا، عوام کو بااختیار بناؤ، ریاست خود ترقی کرے گی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ممتاز حسین راٹھور کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔
وزیر حکومت نے کہا کہ ان کی شخصیت کی سب سے روشن جہت ان کی سادگی اور عوام سے براہِ راست رابطہ جوئی تھی۔ کبھی بھی اقتدار کے ایوانوں نے انہیں اپنے عوام سے دور نہیں کیا۔ وہ گلیوں، دیہاتوں اور پہاڑی علاقوں میںعوام کی دہلیز تک جا کر مسائل سنا کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ عوام انہیں دلوں کا حکمران کہتے ہیں آج جب ہم ریاست کے موجودہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، توان کی سیاسی میراث سے رہنمائی ملتی ہے ان کی رحلت نے ریاست میں ایک خلا پیدا کیا جو آج تک پُر نہیں ہو سکا، مگر ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو زندہ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ممتاز حسین راٹھور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی تھے کیا ہم ان کے خوابوں کو شرمند تعبیر کر پائے ہیں یہ سوال ہر برسی پر ہمیں جھنجوڑتا ہے۔وزیر وائلڈ لائف فشریز ترقیاتی ادارہ نے کہا ہے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ممتاز حسین راٹھور صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک تحریک اور عوامی امنگوں کے سچے ترجمان تھے۔ اُن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں نہ صرف سیاسی استحکام حاصل کیا بلکہ عوامی شعور کو بھی بیدار کیا۔انہوں نے کہا کہ راٹھور نے مشکل ترین سیاسی حالات میں بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، جمہوریت کی بحالی، اظہارِ رائے کی آزادی اور غریب عوام کے حقوق کے لیے اُن کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی آخر میں انہوں نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور کی برسی صرف ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ اُن کی جدوجہد سے سبق لینے اور اُن کے مشن کو آگے بڑھانے کا دن ہے۔ ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.