Live Updates

صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بجٹ دستاویزپردستخط کردیئے

وزیراعلیٰ نے کم ازکم اجرت بڑھا کر40 ہزارکرنے کا حکم دے دیا پنجاب میں ہرقسم کی اجرت کی ادائیگی کوڈیجیٹلائزکرنے کا حکم ، مزدورں اور ورکرزکے لئے حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 16 جون 2025 23:40

صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بجٹ دستاویز پر دستخط کردیئے۔پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم5335ارب روپے جبکہ ڈویلپمنٹ کے لئے 1240ارب روپے مختص کیاگیا۔

ہیلتھ او رایجوکیشن کے لئے پہلی مرتبہ 27فیصد بجٹ مختص کیاگیا اورپبلک انویسٹمنٹ کے لئے مجموعی طور پر 73فیصد بجٹ مختص کرنے کا ریکارڈبھی بن گیا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں پانچ فیصد اضافہ تجویز کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نی37ہزار سے بڑھا کر کم از کم اجرت 40ہزار مقرر کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیااورپنجاب میں ہر قسم کی اجرت کی ادائیگی کوڈیجیٹلائز کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزدورں اور ورکرز کے لئے حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنانے کا حکم دیا۔پنجاب میں 20جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کی رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رجسٹریشن کے لئے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میںبریفنگ کے دوران ہیلتھ کیلئے 630.5ارب روپے، ایجوکیشن 811.8 ارب، لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے 411.1 ارب ،پولیس کے لئے 210.1ارب، ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ 245.7، روڈز 120ارب، ٹرانسپورٹ کے لئے 141.5 ،زراعت کے لئے 129.8، انوائرمنٹ پروٹیکشن 16.6، جنگلات،وائلڈ لائف اور فشریریز 36 ارب،مفت ادویات 79.5ارب، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ 61ارب، اپنی چھت، اپنا گھر کے لئے 50ارب،رمضان پیکیج کیلئے 35، ای بس 46ارب، گورننس اینڈ آئی ٹی 35ارب، ای ٹیکسی 3.5ارب،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 85ارب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام25ارب مختص، ماڈل ویلیج کے لئے 10ارب مختص،سی ایم ٹریکٹر کے لئے ساڑھے 15ارب، سرکاری یونیورسٹیوں کے لئے 18ارب، ہونہار سکار شپ 15 ارب، سکولوں کے لئے 40ارب روپے مختص،کلینک آن ویل کے لئے ساڑھے تین ارب، ہیلتھ کلینک 9.7ارب، نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے ساڑھے 14ارب مختص،مراکز صحت کے لئے 18.3ارب، جناح انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی 9.4 ارب، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا ساڑھے 4ارب،چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے 6ارب، ہیلتھ انشورنس 25ارب روپے مختص،ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے 3.6ارب،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے لئے 3.2ارب، ڈائیلسز پروگرام 8.6ارب،آسان کاروبار کے لئی6.2ارب،فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کے ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس 28ارب،زرعی ٹیوب،کسان کارڈ کے لئے 15ارب، آبی ذخائرکے لئے 20ارب،سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے 11.5 ارب، فلم فنانس فنڈ کے لئے 5ارب، سی ایم پنجاب لوکل روڈ پروگرام کے لئے 50ارب،مینارٹی کارڈ کے لئے 3.6ارب، لیپ ٹاپ پروگرام 15ارب، راشن کارڈ 40ارب، سہولت بازارکے لئے 10ارب،مفت کتابوں کے لئے 9.4ارب اور سکول میل پروگرام کے لئے 7ارب روپے رکھنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات