پی آئی اے کے پائلٹ نے ایران سے فائر کیے گئے میزائل کی اسرائیل کی جانب جاتے ہوئے ویڈیو بنا لی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب القصیم سے پاکستان آنے والی پرواز سعودی شہر دمام کے قریب فضا ء میں موجود تھی

منگل 17 جون 2025 15:20

پی آئی اے کے پائلٹ نے ایران سے فائر کیے گئے میزائل کی اسرائیل کی جانب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹ نے دورانِ پرواز ایک غیر معمولی منظر کی ویڈیو بنا لی، جب ایران سے فائر کیے گئے میزائل اسرائیل کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دئیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب القصیم سے پاکستان آنے والی پرواز سعودی شہر دمام کے قریب فضا ء میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کی جو کہ بہت بلند فضا میں اور ایرانی حدود میں موجود تھے۔

طیارے اور مسافروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا، کیونکہ میزائل فضا کی انتہائی اونچائی پر تھے اور طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ترجمان پی آئی اے نے بھی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی فضائی منظر تھا جو پائلٹ نے محفوظ کیا۔