Live Updates

صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو

منگل 17 جون 2025 22:57

صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ایوا ن صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی سکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات