
آزاد کشمیر کے ترقیاتی میزانیہ برائے مالی سال 2025-26ء کے اہم خدوخال پیش
سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترتیب و تدوین میں جاریہ منصوبہ جات کیلئی52فیصد جبکہ نئے منصوبہ جات کیلئی48 فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں
بدھ 18 جون 2025 16:26
(جاری ہے)
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاریہ منصوبہ جات کیلئے 25 ارب 21کروڑ روپے سے زائد جبکہ نئے منصوبہ جات کیلئے مجموعی طورپر 23 ارب79 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔
جس کے خلاف سماجی، پیداواری اور انفراسٹرکیچرکے حکومتی ترجیحات کے مطابق اہم نوعیت کے منصوبہ جات پرعملدرآمد کیا جائیگا۔جس سے سماجی ، پیداواری اور معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیئی500کلومیٹراہم شاہرات کی ری سرفسنگ اور 990 کلومیٹرنئی رابطہ سڑکات کی تعمیر/بہترگی و پختگی اور ری کنڈیشنگ کے منصوبہ جات پرعملدر آمد کی تجویز ہے۔لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی اور فوری ضروریات کی فراہمی کے لیئے مجموعی طور پر 5ارب روپے کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔آزاد کشمیر میں چین سے بطورگرانٹ موصول شدہ 150واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پہلے سے نصب شدہ 150واٹرفلٹریشن پلانٹس کی اوورہالنگ کے لئے 45کروڑ سے زائد کے 2منصوبہ جات شروع کیے گئے ہیںنیز مظفرآباد شہر میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید مشینری کی خرید کے لئی36کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور کیاگیا ہے۔ مہاجرین مقیم پاکستان کی آباد کاری کیلئی1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن سے کالونیوں کی تعمیر کیلئے خرید اراضی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔آئندہ مالی سال کے دوران عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی، مرمتی ، بحالی اور بہترگی کیلئے منصوبہ جات منظور کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکے مالی تعاون سے 22میگا واٹ جاگراں۔IV اور 48میگا واٹ شونٹر کے منصوبہ جات پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ گرڈ اسٹیشن سماہنی،سہنسہ،پٹہکہ اور جبی کے قیام کا عمل جاری ہے جبکہ حویلی/فارورڈ کہوٹہ میں گرڈ کے قیام کا منصوبہ زیر تجویز ہے۔علاوہ ازیںرواں مالی سال2024-25ء میں3.2میگاواٹ چھم فال اور 3.22میگاواٹ نڑدجیاں ہٹیاں بالا کے منصوبہ جات مکمل کیئے جاچکے ہیں۔آئیندہ مالی سال کے دوران560ایچ ٹی،2010ایل ٹی پولز بمعہ175کلومیٹر لائن اور345ٹرانسفامرز کی تنصیب عمل میں لائی جاکر 30ہزار نئے کنکشنز فراہم کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی ادارہ جات مظفرآباد ، باغ ، راولاکوٹ ، کوٹلی او رمیرپور کی حدود میں سڑکوں ، پارکس کی تعمیرکے منصوبہ جات پر کام جاری رہے گا جن کے لئے مجموعی طور پر34کروڑ 50 لاکھ روپے کی فراہمی کی تجویز ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے مالی سال 2025-26ء میںشعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر انتظام مجموعی طور پر ایک ارب20کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویزہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کی تحقیقاتی استعداد کار بڑھانے کیلئے خدمت مراکز ، کرائم سین انوسٹٹیگیشن اور سیف سٹی کے منصوبہ جات زیر عمل ہیں۔نیز پولیس کی کارکردگی بڑھانے کے لئی26کروڑ روپے سے چار بکتربند گاڑیاں بھی رواں مالی سال میں خرید کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظفر آباد ، راولاکوٹ اور میرپور میں آئی ٹی ایکسیلنس مراکز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کومزید تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس سے خود روزگاری کے مواقع میسر آسکیں۔نیز آزاد کشمیر کی تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور 16تحصیلوں میں ٹیلی ہیلتھ مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے ہائیر سیکنڈری سکولز اور ہائی و مڈل سکولز کی عمارات کی تعمیر، اضافی مکانیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مالی سال 2025-26کے دوران ایک ارب 96کروڑ روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔آزاد کشمیر میںڈویژن کی سطح پر کالجز کی نئی عمارات کی تعمیر کیلئے تین منصوبہ جات شامل کئے جا رہے ہیں جن کیلئے 1ارب71 کروڑ روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر تین موبائل فوڈٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی گئی ہیںجو کہ فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر ٹیوٹا (TEVTA)کے زیر انتظام تقریبا14ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی نیزنوجوانوںکو کاروبار کے لئے بلاسود قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے’’وزیراعظم یوتھ لون پروگرام‘‘ لاگتی 1ارب روپے کا آئندہ مالی سال 2025-26ء میں اجراء کئے جانے کی تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ مالی سال 2025-26ء کے دوران اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے اشتراک سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا نیا مرحلہ بھی شروع کیے جانے کی تجویز ہے جس کی مالیت75کروڑ روپے سے بڑھا کر1ارب روپے کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئیندہ مالی سال کے دورانSustainable Development Goals (SDGs) کے حصول کے لئے آزادکشمیرمیںSDGیو نٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت عامہ کے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئی6ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں مختلف ضلعی و تحصیل ہسپتالوںمیںایمرجنسی ادویات کی خرید کیلئی40کروڑ روپے مختص کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹھوٹھہ ہسپتال کے قیام کے لیے 40کروڑ روپے مختص کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔حکومتی ترجیحات کی روشنی میں51کروڑروپے کی لاگت سے مختلف تعلیمی ادارہ جات کے طلباء /طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیی30بسیں خرید کی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں، منصوبہ میں حاصل شدہ بچت لاگتی2کروڑ90لاکھ روپے سے مزید2بسیں بھی خرید کی گئی ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.