Live Updates

پاکستان مسلم لیگ(ن) کا رکن قومی اسمبلی نے سماجی کارکن نذیر بازئی کے بھائیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

بدھ 18 جون 2025 18:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے سماجی کارکن نذیر بازئی کے بھائیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ واقعہ کانوٹس لیکر متاثرہ خاندان کے زخموں پر مرہم لگایا جائے ۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیاہے 10مئی کے بعد جب پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی تو میں نے مطالبہ کیاتھاکہ اب بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے ،اگر بلوچستان خوشحال وآباد ہوگا تو پھر پاکستان خوشحال وآباد ہوگا، موجودہ بجٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کیلئے ڈھائی سو ارب روپے رکھے ہیں جو خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روزگار کے حوالے سے چمن بارڈر،پنجگور ،تربت ،قمر الدین ،بادینی بارڈرز کو بند کرنے کی بجائے ان کی فعالیت کیلئے کام کیاجائے ،جہاں کسٹمز کے دفاتر نہیں وہاں دفاتر کاقیام یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایکسپوسینٹر،ویسٹرن بائی پاس روڈ، کوئٹہ میں میٹروبس، فلائی اوور، گرلز کالج کیچی بیگ سریاب،بلیک ٹاپ روڈ،تکتو کمپلیکس سمیت دیگر منصوبے اہم ہیں ،ان منصوبوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنائی جائے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات