ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کیلئے بھارت یا پاکستان پر دبائو نہیں ڈال سکتے، امریکی محکمہ خارجہ

ہر فریق کا اپنا حق ہے وہ اپنے فیصلے خود کرے، ٹرمپ کا مقصد امریکا کو مضبوط ،دنیا کو پرامن بنانا ہے،امریکی ترجمان

بدھ 18 جون 2025 19:49

ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کیلئے بھارت یا پاکستان پر دبائو نہیں ڈال سکتے، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کر سکتے ہیں لیکن وہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ ہر فریق کا اپنا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہو، خاص طور پر حالیہ بھارت-پاکستان فضائی جھڑپ کے بعد، لیکن امریکہ دونوں ممالک کے داخلی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی پالیسی نہیں رکھتا۔ٹیمی بروس نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں دلچسپی کو امن کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقصد امریکا کو مضبوط اور دنیا کو پرامن بنانا ہے۔