
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی کمی ہوگئی
سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے کی سطح پر آگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 925 روپے کی کمی ہوگئی
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 18 جون 2025
19:03

(جاری ہے)
دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار831 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور،بڑے کلبوں نے اپنے اکاؤنٹس میں اربوں رکھے ہوئے ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ اسلام آباد کلب سمیت کئی کلب 3 ہزارلوگوں کی عیاشی کیلئے بنے ہیں۔ بڑے بڑے کلبوں نے اربوں روپے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے اور چند لوگ عیاشی کررہے ہیں کسی بھی کلب کے منافع پر ٹیکس لگایا جائے گا، اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک کے بڑے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کی۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے جہاں صرف چند لوگ عیاشی کررہے ہیں کسی بھی کلب کے منافع پر ٹیکس لگایا جائیگا۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے اس کے علاوہ کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں 6 لاکھ روپے سالانہ انکم ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے۔ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پرٹیکس 2.5 فیصد ہوگا۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پرایک ہزار روپے ٹیکس دینے سے کوئی آسمان نہیں گرے گا۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.