گورنر پنجاب کی جڑانوالہ میں ڈی ایس پی محمد اسلم ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 18 جون 2025 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وہ ڈی ایس پی محمد اسلم ڈو گر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے 121 گ۔ب میں ا ن کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

تعزیت میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رائے شاہ جہان،رائے وقاص اسلم کھرل سمیت معززین علاقہ موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورائیہ،ایس پی بختیار احمد بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔