بھارت غیرملکی مداخلت کرتا ہے، خفیہ ایجنسی کینیڈا

جمعرات 19 جون 2025 14:11

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے جائزہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت غیرملکی مداخلت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ ایسے وقت شائع کی گئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کینیڈا کے ہم منصب مارک کارنی سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو البرٹا میں جی 7 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی تھی، دونوں ممالک نے سفارت کاروں کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔