ندیم افضل چن کا بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین

دنیا کے سامنے جرات سے پاکستان کا مقدمہ بھٹو کا وارث ہی لڑ سکتا ہے، بیان

جمعرات 19 جون 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سامنے جرات سے پاکستان کا مقدمہ بھٹو کا وارث ہی لڑ سکتا ہے۔ جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زبان میں پاکستان کا درد اور آنکھوں میں قوم کی امیدیں تھیں،ہم سب کو اٴْن پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو پر اعتماد درست ثابت ہوا،وہ پیپلزپارٹی قوم کا سفیر بن کر لوٹے ہیں، خاموش نہیں، گونج بن کے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پھیلائے گئے جھوٹے بیانیے کا پردہ صرف بلاول بھٹو زرداری نے چاک کیا،دنیا کو بتایا کہ پاکستان صرف مظلوم ہے مجرم نہیں، یہ کارنامہ تاریخ لکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ (آج) کراچی ایئرپورٹ پر صرف ایک شخص کا نہیں، پاکستان کے وقار کا استقبال ہوگا۔ بلاول نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی خارجہ پالیسی کو عزت دی، ان کی روح کو زندہ کیا۔