
انتہا پسندی اور عالمی طاقت بننے کی خام خیالی بھارت کیلئے سنگین خطرہ
جمعہ 20 جون 2025 14:30
(جاری ہے)
معاشی اور عسکری میدان میں چین نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،6فیصدکی شرح نمو کے باوجود بھارت چین کے مقابلے میں ایشیا میں بہت پیچھے ہے۔
فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق میک اِن انڈیا کے تحت ناپید اورنایاب مصنوعات کی تیاری اور تحقیق میں سرمایہ کاری کی کمی بھارت کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ یوکرین جنگ کے باوجود بھارت نے روس اور ایران جیسے مغرب مخالف ممالک سے قریبی تعلقات برقرار رکھ کر اسٹریٹیجک خودمختاری پر اصرار جاری رکھا۔مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی نے بھارت کے جمہوری اداروں کو کمزور کیا ہے اور ملک کی سیکولر شناخت شدید بحران کا شکار ہے۔اسی طرح ہندوتوا نظریہ بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں شدید تنا ئوکا باعث بن رہا ہے۔ مودی سرکار میں آئینی تبدیلیوں کی وجہ سے بھارت کا سیکولر آئینی ڈھانچہ کمزور ہو چکا ہے اور ریاستی ادارے سیاسی مفادات کے ہتھیار بنائے جا چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے ۔ مودی سرکار نے پارلیمنٹ اور عدلیہ جیسے جمہوری توازن کے اہم ستونوں کو بھی کمزور کر دیا ہے۔جریدے فارن افیئرز کے مطابق بی جے پی نے پارلیمانی اکثریت عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ انتخابی نظام کی خامیوں سے فائدہ اٹھا کر حاصل کی، ہندوتوا نظریے کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں اور سرکار و عوام کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ اس کا واضح ثبوت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ تقسیم سے بھارت کی اندرونی سلامتی اور عالمی اثر ورسوخ کو شدید خطرہ لاحق ہے، بی جے پی کی نفرت بڑھکانے کی پالیسی بھارت کے پہلے سے کمزور اداروں کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں، جو شمال مشرقی بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں مزاحمت کو مزید تیز کر سکتی ہے ۔مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسیاں پاکستان اور بنگلا دیش سے سفارتی تعلقات کو خراب کرنے کا باعث ہیں ۔فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق غیر جمہوری بھارت ایک کمزور بھارت ہوگا، چوتھی بڑی معیشت ہونے کے دعوے کے باوجود معیارِ زندگی اور قومی طاقت میں چین، امریکا اور یورپ سے پیچھے رہے گا۔ بھارت جنوبی ایشیا میں بھی غالب طاقت بننے میں ناکام رہا، مشرق وسطی و مشرقی ایشیا دونوں میں ناکامی بھارت کی کمزور حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔مودی سرکار کی آمرانہ پالیسیاں بھارت کی قومی یکجہتی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.