Live Updates

ایران سے بات کرینگے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، ٹرمپ

ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا،گفتگو

ہفتہ 21 جون 2025 17:07

ایران سے بات کرینگے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رکنا بہت مشکل ہوگا، اسرائیل ٹھیک جارہا ہے، ایران کم اچھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق تلسی نے غلط کہا تھا۔ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات