بھارت کی ہٹ دھرمی، سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 جون 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے مل رہا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امت شاہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والے پانی کا رخ اندرون ملک استعمال کے لیے موڑ دیا جائے گا۔امت شاہ نے دعوی کیا کہ پاکستان کو وہ پانی کبھی نہیں ملے گا جو اسے ناجائز طور پر مل رہا تھا۔