Live Updates

بجٹ تحفظات کے جائزہ کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ان کی معاشی ٹیم نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی

اتوار 22 جون 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجٹ پر سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ان کی معاشی ٹیم نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے ، تاجر کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے معیشت کاپارٹنر سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر شراکت داروں کے تحفظات کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے بجٹ کی منظوری سے قبل تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 1200ارب سے زائد کا تاریخی ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے اس کی کڑی نگرانی کی جائے اور سہ ماہی بنیادوں پر عوام کواس کے استعمال کے اعدادوشمار اور منصوبوں کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کی رفتار سے بھی آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے تاہم اپیل ہے کہ بعض شعبوں میں صوبائی ٹیکسز کی شرح زیادہ ہے جنہیں کم کرنے کی ضرورت ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات