صحت کارڈ پر علاج کے لیے 2 ارب روپے کی بڑی رقم مختص کرنا خوش آئند ہے،شرافت علی خلجی

اتوار 22 جون 2025 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے ہیلتھ کارڈ بحالی پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کیا ہے اپنے خصوصی بیان میں شرافت علی خلجی نے کہا کہ صحت کارڈ پر علاج کے لیے 2 ارب روپے کی بڑی رقم مختص کرنا خوش آئند ہے ان شاء اللہ کچھ وقت کے بعد آزاد جموں وکشمیر میں شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی جو عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، (ن) لیگ کے منشور میں صحت کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے،صحت سہولیات کی رسائی کے لئے جو اقدامات وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اٹھائے وہ لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا مجھے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 تک کے دور میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت شروع کرنے پر فخر ہے قائد پاکستان وصدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف حقیقی معنوں میں پاکستان کا فخر ہیں عوام کے دکھ درد کو محسوس کرنے والے محمد نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور صوبائی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں دن رات عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان اب تیزی سے ہر گھر ہر گلی میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیں ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا عوام کے مسائل مسلم لیگ ن ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔