
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو ٹیلی فون،امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت
اتوار 22 جون 2025 17:30
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں تھیں ۔
یہ حملے آئی اے ای اےکے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جو آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔وزیر اعظم نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اوراس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر پیزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے نے خلیجی ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں
-
قطر پر ایرانی میزائل حملوں پر یو این چیف کو تشویش
-
قطر میں امریکی ایئر بیس پر ایران کا حملہ ’علامتی‘، دفاعی ماہر
-
اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایران اسرائیل تنازعہ افغانستان کے انسانی و معاشی بحران کے لیے خطرناک
-
دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے
-
یو این چیف کی دمشق چرچ پر ہوئے خودکش حملے کی کڑی مذمت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا حملہ، وزیر اعظم کا اظہار تشویش
-
قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی پیشگی اطلاع دیے جانے کا انکشاف
-
ایشیا میں گزشتہ سال باقی دنیا کی نسبت ریکارڈ توڑ گرمی، ڈبلیو ایم او
-
فپواسا نے اساتذہ و محققین کی ٹیکس ریبیٹ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا حملہ، سعودی عرب کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.