Live Updates

پ*ایران کو تنہا چھوڑنا امریکہ کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے، سراج الحق

ٓایران نے کھل کر غزہ کا ساتھ دیا اور اسرائیل کی بربریت کو چیلنج کیا،سابق امیر جماعت اسلامی

اتوار 22 جون 2025 18:35

ٹ*مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے اگر منافقت یا بزدلی کا مظاہرہ کیا تو پچیس کروڑ عوام کا ہاتھ اور حکومت وقت کا گریبان ہو گا ایران کو تنہا چھوڑنا امریکہ کو سپورٹ کرنے کے مترادف ھے ایران کے ساتھ اسرائیل کی دشمنی فلسطین کی وجہ ھے ایران نے کھل کر غزہ کا ساتھ دیا اور اسرائیل کی بربریت کو چیلنج کیا ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے شرقپور شریف میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رہائش گاہ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے امریکہ کو سپورٹ کرتا ظلم اور بربریت کا حصہ بننے کے مترادف ھے میں ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے زبردست استحکامت کا مظاہرہ کیا ہے ایران کو تنہا چھوڑنا آپنی باری کا انتظار کرنا ھے ابھی بھی وقت تمام ملت اسلامیہ ایک ہو جائے ماضی میں بھی امریکہ نے ہیرو شیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے تھے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں امریکہ کے ایران پر حملے کی بھر پور مذمت کی جائیاور بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا جائے پوری دنیا کو پیغام جائے پاکستان ملت اسلامیہ کے ساتھ کھڑا ھی=
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات