ٹ* ڈاکٹر صدیق اور ان کے ساتھی کا قتل افسوسناک ہے ،مولانا فضل الرحمن

w حکومت قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے،سربراہ جے یو آئی (ف)

اتوار 22 جون 2025 18:35

‘اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں جے یو آئی رہنماء ڈاکٹر صدیق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر صدیق اور ان کے ساتھی کا قتل افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ اللہ کریم مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کارکنوں کو اسلام اور پاکستان سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قیادت نے ہمیشہ امن کی بات کی ،لیکن ریاست شاید امن کے جذبے کا انتقام لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ حالات تباہی کے دھانے پہنچ گئے ہیں لیکن حکومت اور ریاست کو کوئی پرواہ نہیں ہی