سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام دوسری انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز نیشنل جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا آغاز

اتوار 22 جون 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد/ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام دوسری انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز نیشنل جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ شروع ہوگئی ۔ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن مرتضیٰ حسن بنگش ،سیکرٹری جنرل پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد عاطف بھٹی اور دیگر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نمائندہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اورتائیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔