
ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی پاورپلانٹ تباہ‘کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی
4 مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے‘اسرائیلی عوام حفاظتی بنکروں میں قید ہوکررہ گئی
میاں محمد ندیم
پیر 23 جون 2025
16:09

(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ“ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب میزائل گرا ہے جس کے نتیجے میں کئی قصبات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے حملے کے دوران تقریباً 35 منٹ تک سائرن بجتے رہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آج سب سے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا ہے.
قبل ازیں اسرائیل نے ایرانی میزائل دفاعی سسٹم سے فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا اسرائیلی فوج نے’ ’ایکس‘ ‘پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی علاقوں نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مقبوضہ بیت المقدس کے اوپر ایک میزائل کو بلند فضا میں اڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد فاصلے پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں. الجزیرہ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کم از کم 4 مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں ایک اشدود اور ایک مغربی مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ہے تاہم ان مقامات کی نوعیت یا وہاں کیا نشانہ بنایا گیا اس بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں کیونکہ اسرائیل میں فوجی سنسر شپ کے تحت ویڈیوز یا معلومات شیئر کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور خلاف ورزی پر قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے. الجزیرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران ایران کے تابڑ توڑ میزائل حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچا ہے زیادہ تر نقصان مرکزی اسرائیل میں ہوا ہے لیکن حیفہ جیسا اہم اسٹریٹجک شہر بھی مسلسل حملوں کی زد میں رہا ہے کل ایک واقعے میں ایک میزائل اپنے ہدف سے ٹکرایا لیکن سائرن نہیں بجے، اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ یہ میزائل ایرانی تھا اور کوئی دفاعی میزائل غلطی سے فائر نہیں ہوا تھا اس مسلسل اور شدید صورتحال کے باعث 30 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں نے معاوضے کے لیے درخواستیں دی ہیں جب کہ کئی سو افراد کو متبادل رہائش اختیار کرنا پڑی ہے مقامی حکام ان فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ 40 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کر رہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات‘پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت
-
پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.