عمرکوٹ ، محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا

پیر 23 جون 2025 17:06

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لارک کی زیر صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلعی کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن، پاکستان رینجرز سندھ قاسم ونگ نیوچھور کے کرنل عمران، پاکستان آرمی چھور کینٹ کے میجر محمد جہانگیر، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی نہڑی، ایکسین حیسکو امتیاز میمن، پی پی ایچ آئی ڈی ایم شرف الدین میمن، حساس اداروں، چیف میونسپل آفیسر ضلع کونسل امتیاز ہالیپوتو، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سید سجاد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر، ایس ڈی او ایریگیشن، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، ٹاؤن آفیسرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جلوسوں و مجالس کے روٹس، صفائی، صحت کی سہولیات، روشنی کے انتظامات، پانی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لارک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، انہوں نے پولیس، رینجرز، صحت، میونسپل کمیٹی، حیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے شعبوں سے بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ یوم عاشور پر منتظمین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم اور ایمبولینس سروس کو لازمی بنایا جائے، انہوں نے ایکسین حیسکو کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہو، بالخصوص مجالس کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام منتظمین اپنی مجالس کا شیڈول ایس ایس پی آفس میں جمع کرائیں، انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران 1120 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، اجلاس میں تعلقہ اور یوسی سطح کے افسران اور عمرکوٹ کی مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین بھی موجود تھے۔

\378