ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان

مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جو اگلے چند روز میں شدت اختیار کریں گی، جن سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے؛ محکمہ موسمیات

Sajid Ali ساجد علی پیر 23 جون 2025 17:32

ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، 25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر 25 جون سے 01 جولائی کے دوران اسلام آباد/اولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، نیکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے، 26 سے 28 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لو بدراں، مظفر گڑھ ، راجن پور ، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ممکن ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ ، بنیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں 24 جون کو شام یا رات سے 02 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان کے علاقوں دیا میر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں 26 سے 29 جون کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں 25 جون سے 01 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بلگرام، بونیر ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر ،وزیرستان، اور کزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان میں 25 جون کی شام یا رات سے 28 جون کے دوران شمال مشرقی اور جنوبی حصوں شیرانی، موسیٰ خیل، الائی، سہی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ ، خضدار، آواران، قلات، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کو ہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ صوبہ سندھ میں 25 جون سے 28 جون کے دوران بالائی اور جنوب مشرقی سندھ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیر پور، کشمور، حیدر آباد، تھر پارکر، میر پور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔