
سندھ میں گاڑیوں کی انسپیکشن ڈیجیٹل، سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ
پیر 23 جون 2025 22:25
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر تنقید کا سامنا ہے حالانکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اس پروجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، پہلے بس ڈپوز پر تنازع چل رہا تھا، پھر سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہاں کام نہیں ہوسکتا، ریڈ لائن کے کئی مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن ہم دن، رات کوششیں کر رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ چل سکے، ہماری یہ سوچ نہیں کہ منصوبوں میں تاخیر کرو تو پیسے بڑھیں گے، سندھ حکومت ییلو لائن منصوبے کو قبل از وقت مکمل کر لے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ گرین لائن منصوبے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ اس بس پر روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد سفر کریں گے، اس وقت گرین لائن اور اورنج لائن پر روزانہ 65 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔دورانِ اجلاس اپنی تقریر میں انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک الیکٹرک وہیکلرز (ای وی) اسکوٹیز دے رہی ہے، خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 7 ہزار نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پاکستان کی پہلی ای وی بس سندھ میں لائی گئی، اب ہم ای وی ٹیکسیاں شروع کرنے جا رہے ہیں، ای وی پنک ٹیکسیز میں خواتین ڈرائیور ہوں گی۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت سندھ نے ’جاب ایپ‘ بنائی ہے جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، نجی اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں اس ایپ پر ڈال رہے ہیں، پلمبر ہو یا انجینیئر، تمام نوکریوں کی تفصیلات وہاں موجود ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.