
ایران، اسرائیل جنگ بندی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، دنیا بھر کی سٹاک مارکٹس میں تیزی
خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گر گئی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی، امریکہ کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آ گیا
فیصل علوی
منگل 24 جون 2025
11:21

(جاری ہے)
دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے جب کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی کے باعث عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان غالب رہا۔امریکہ کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیا جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایران اسرائیل سیزفائر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں مارکیٹ کھلتے ہی ایک ساتھ چار حدیں بحال ہوگئیں،100انڈیکس میں 4 ہزار 332 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کے پوری قوت سے ری باؤنڈ کرنے کی توقع ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
میزبان و اداکار یاسرنواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے
-
اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر کم از کم 25 فلسطینی ہلاک
-
ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا
-
نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
-
اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں.قطری وزیراعظم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیاں یہیں سے ہونی چاہئیں.جسٹس (ر)شوکت صدیقی
-
ایرانی حملے پر حیرت ہوئی، جواب دینے کی صلاحیت ہے لیکن خطے میں امن چاہتے ہیں، قطری وزیراعظم
-
اسلام آبادہائیکورٹ، لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی
-
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ، غلطی اعجاز شفیع کی غلطی نہ نکلی تو بلال یامین معافی مانگیں گے. اسپیکر
-
6 ارب سے زائد شہریوں کے ای چالانزکی وصولی کیلئے ٹریفک پولیس کا ایکسائز سے مدد لینے کا فیصلہ
-
ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف
-
پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.