
عمران خان نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے. بیرسٹر گوہر
عدالتوں نے مایوس کیا لیکن اللہ سے امید ہے پی ٹی آئی کو کہیں سے تو انصاف ملے گا. چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو عدالتی چھٹیاں آنے والی ہیں لیکن 190 ملین پاﺅنڈ کیس مقرر نہیں ہو پارہا، وزیراعلی پنجاب ٹک ٹاکر ہیں، دس کھرب روپے کا پنجاب کو ٹیکا لگا دیا، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا رویہ مایوس کن ہے. زرتاج گل
میاں محمد ندیم
منگل 24 جون 2025
13:58

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر سابق وزیراعظم کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، رولز کی خلاف ورزی کر کے ملاقاتیں نہیں کرنے دیتے، عمران خان کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر وہ نہیں کر سکے. بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا، بجٹ پاس ہونے میں ابھی بھی کچھ دن باقی ہیں، یہ عمران خان کی اسمبلی ہے ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، بانی چیئرمین جو حکم کریں گے وہ ہم مانیں گے، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کر لیں گے. انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ ہمارا نہیں بلکہ عمران خان کا ہے، اگر سابق وزیراعظم نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے دریں اثنا تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو اپنا حق لینے کیلئے آنے والے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کھڑے ہیں، مقدمات تو پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف دائر ہونے چاہئیں. زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عدالتی چھٹیاں آنے والی ہیں لیکن 190 ملین پاﺅنڈ کیس مقرر نہیں ہو پارہا، وزیراعلی پنجاب ٹک ٹاکر ہیں، دس کھرب روپے کا پنجاب کو ٹیکا لگا دیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رویہ مایوس کن ہے.

مزید اہم خبریں
-
بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
پارٹی میں سوالات اٹھے ہیں، بجٹ کیوں 23 تاریخ کو پیش ہوا؟
-
ایران، اسرائیل جنگ بندی پر سعودی عرب، روس، چین اور یورپی یونین کا خیر مقدم
-
ایران اسرائیل سے خوش نہیں ہوں، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ٹرمپ
-
پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں پر مبنی ہیں، چیئر مین سینٹ
-
وفاقی وزیر مصطفی کمال کی زیرصدارت پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس، پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور
-
ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ مقابلہ اور شاندار دفاع کیا، خواجہ آصف
-
اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد حسین
-
علی امین گنڈاپور نے مائنس عمران خان کردیا، بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں، علیمہ خان
-
سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
صوبائی وزیر و چیرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.