
اسرائیل ایران جنگ بندی میں غزہ اور فلسطین کا حل بھی شامل کیا جائے، سردار عتیق احمد خان
منگل 24 جون 2025 15:17
(جاری ہے)
سردار عتیق احمد خان نے زور دیا کہ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اور اسرائیل کی جارحیت خطے میں ایک بڑی عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے تحت خطے میں خوف اور بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، جس کی روک تھام اب پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل ایک جیسے ہیں، دونوں جگہ مظلوم اقوام قابض افواج کے جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔ عالمی طاقتوں کی خاموشی ان مظالم کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور ہر محاذ پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔سردار عتیق احمد خان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عالم اسلام کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جو ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستان کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو لگام دیں اور فلسطین سمیت کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کریں تاکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بچایا جا سکے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.