Live Updates

لاہورہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا حکم

منگل 24 جون 2025 16:55

لاہورہائیکورٹ کا  بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلا ئوگھیرائو کے8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں،قبل ازیں دو رکنی بینچ نے پیر کو فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔منگل کو دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی8مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔

قبل ازیں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایک قانونی کتاب بھی جمع کرائی گئی،جس میں پولیس گرافک ٹیسٹ کی قانونی حیثیت پر تفصیلی نکات موجود تھے،پراسکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی اور اس سلسلے میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عدالت کے روبرو دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ،سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،لہذا لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے،انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں، دوران سماعت پراسکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک سمیت وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے سے متعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اب ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے،موجودہ درخواستیں غیر موثر ہوچکیں ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ضمانت درخواستیں مسترد کر ے،عدالت نے پیر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،منگل کو دو رکنی بینچ نے عمران خان کی دائر آٹھ مقدمات میں ضمانت درخواستوں کو خارج کرنے کا حکم دے دیا ، بانی پی ٹی آئی نے جن آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں،ان مقدمات میں جناح ہائوس حملہ کیس،پولیس تھانہ شادمان حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملے کیس میں عمران خان نامزد ہیں جبکہ غیر نامزد مقد مات میں زمان پارک جلائو گھیرائو ،جناح ہاوس کے باہر سرکاری گاڑیاں نذرِ آتش کرنے اور جلا ئوگھیرائو،مغلپورہ جلاو گھیرائو ،راحت بیکر ی کے قریب پولیس گاڑیوں پر حملے اور شیر پائو پل کے قریب جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات شامل ہیں ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات