رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی آبائی علاقے میں منائی گئی، تقریب کا انعقاد

کالا باغ ڈیم کی طرح عوام ڈیموں اور نہروں کو بھی دفن کریں گے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین فسطائی حکومت قائم کر رکھی ہے،صدر عوامی تحریک

منگل 24 جون 2025 17:35

جنگ شاہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)عوامی تحریک کے بانی سربراہ، دانشور اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی جنگ شاہی میں ان کے آبائی علاقے منگر خان پلیجو میں منائی گئی۔برسی کی تقریب میں رسول بخش پلیجو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دریائے سندھ پر ڈیم، نہریں بنانے اور معدنی وسائل پر قبضوں کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں، جبکہ موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا موقف پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی طرح عوام ڈیموں اور نہروں کو بھی دفن کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین فسطائی حکومت قائم کر رکھی ہے۔برسی میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماں، وکلا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔